۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ / لبنان میں اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں شدید فضائی حملہ کیا جس کا مقصد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا، امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیل کے اس حملے کا مرکزی ہدف حزب اللہ کا کمانڈ سنٹر اور سید حسن نصر اللہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں شدید فضائی حملہ کیا جس کا مقصد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔ امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیل کے اس حملے کا مرکزی ہدف حزب اللہ کا کمانڈ سنٹر اور سید حسن نصر اللہ تھے۔

تاہم، حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سید حسن نصر اللہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اس حملے میں 10 بڑے دھماکے سنے گئے اور 6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس حملے میں 2 افراد شہید اور 76 زخمی ہو چکے ہیں۔

ابھی تک حزب اللہ کی جانب سے اس حملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے، تاہم ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .